الحادی افکار کا سد باب کیسے کیا جائے؟
جواب: از استاد ڈاکٹر علی حسین عارف دام ظلہ العالی
مندرجہ زیل چند امور کے زریعے الحاد کا سدِّ باب کیا جاسکتا ہے؛
١۔ لیکچرز، تقاریر اور خطبات جمعہ۔
٢۔ مبلغین اور ماہرین کی ٹیم کو تیار کرنا۔
٣۔ مطالعہ مباحثہ اور باقاعدہ دروس کا اہتمام۔
٤۔تخصصی برنامے اور اداروں کا قیام۔
٥۔ تعلیمی اداروں میں سلسلہ وار سوالات و جوابات کا اہتمام۔
٦۔ عقاٸد خصوصا توحید سے متعلق خصوصی دروس کا اہتمام کرنا۔
٧۔ ملحدین کے ساتھ مدلل مکالمےو مباحثے کرنا۔
٨۔ ملحدین کو محدود سے محدود کرنا۔
٩۔ طلبا ٕ دینیہ کو اس کے خطرات اور افکار فاسدہ سے آگاہ کرنا۔
١٠۔ منظم انداز میں قانعہ کنندہ جوابات اور روش تبلیغ سے طلبا ٕکو باخبر کرنا۔
١١۔ قرآن ٹھمی اور صفات الہی میں غور و تدبر کرنا۔
١٢۔ سیرت معصومین ع کا مطالعہ خصوصا ملحدین کے ساتھ کٸے جانے والے مناظروں کا مطالعہ کرنا۔
١٣۔ الحاد کے باب میں وارد نبی اکرم ص اور آٸمہ معصومین کے فرامین کی طرف مراجعہ کرنا۔
١٤۔ بچوں کی مرحلہ وار تربیت اور ہر عمر میں پیدا ھونے والے شبھات پر آزادانہ اور مناسب گفتگو کرنا۔
١٥۔ بچوں کو مناسب وقت اور توجہ دینا۔
١٦۔ ملحدانہ ماحول سے تحفظ فراہم کرنا۔
١٧۔ مناسب نمونہ عمل کا متعارف کرانا۔
١٨۔ جزبہ دینی کو تقویت دینا۔
١٩۔ مغربی تہزیب و تمدن سے آگاہ کرنا۔
٢٠۔ معاشی غربت کا خاتمہ کرنا۔
٢١۔ دشمن کی سازشوں کا قبل از وقت تدارک کرنا۔
٢٢۔ مسٸلہ قضا و قدر اور خیر و شر کو واضح انداز میں بیان کرنا۔
تحریر: نثار انصاری جامعة الکوثر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں